وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی پیشرو حکومتوں پر سردار ولبھ بھائی
پٹیل کو ملک کی تاریخ میں ان کا مناسب مقام نہ دینے کا الزام لگا یا اور
کہا کہ انہیں آئندہ نسلوں کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ مسٹر مودی نے
مردآہن کی گراں مایہ خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے اپنی حکومت
کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ یہ تمام کام 40-50
سال پہلے ہو جانے چاہئیں تھے۔ تاریخ ان لوگوں سے جواب مانگے گا جنہوں نے یہ کام نہیں کیا۔